مریم نواز کے بیٹے اور سیف الرحمن کی بیٹی کا رشتہ طے ہوگیا

منگنی کی باضابطہ تقریب چند روز بعد منعقد ہوگی، خاندانی ذرائع


ویب ڈیسک August 09, 2020
خاندانی ذرائع نے رشتہ طے ہونے کی تصدیق کردی ہے(فوٹو، انٹرنیٹ)

سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ سینیٹر سیف الرحمن کی بیٹی سے طے پاگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ سینیٹر سیف الرحمن کی بیٹی سے طے پایا ہے.خاندانی ذرایع نے رشتہ طے ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ منگنی کی باضابطہ تقریب چند روز بعد منعقد ہوگی.

سینیٹر سیف الرحمن قومی احتساب بیورو کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی اپنی قیادت کے خلاف کرپشن کے مقدمات بنانے کے حوالے سے بھی سیف الرحمن کو مورد الزام ٹھہراتی ہے۔ علاوہ ازیں وہ سیاسی مخالفین پر تشدد اور مقدمات بنانے کے الزامات میں بھی مطلوب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں