بابر اعظم کی تکنیک دیکھ کر بشپ کو سچن ٹنڈولکر کی یاد آنے لگی
نئے پیسرز کی کھیپ دیکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ فاسٹ بولنگ میں ماضی جیسا عروج لوٹ کر آنے والا ہے، بشپ
ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی تکنیک دیکھ کر ای ین بشپ کو سچن ٹنڈولکر کی یاد آنے لگی۔
سابق ویسٹ انڈین پیسر کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے کیریئر کے دوران ٹنڈولکر کو بولنگ کرنے کا موقع ملا، سابق بھارتی کپتان تکنیکی طور پر سب سے بہتر تھے، وہ سیدھا کھیلنے کی کوشش کرتے، یہی بات ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی بیٹنگ میں نظر آتی ہے۔
ایک سوال پر بشپ نے کہا کہ جسپریت بمرا ہر فارمیٹ کے تقاضوں میں خود کو ڈھال لیتے ہیں، کاگیسو ربادا غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں، نئے پیسرز کی کھیپ دیکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ فاسٹ بولنگ میں ماضی جیسا عروج لوٹ کر آنے والا ہے۔