مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی منیجر اوقاف معطل

سیکریٹری اوقاف نے ڈائریکٹر فنانس عبدالوحید کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے


Numainda Express August 10, 2020
سیکریٹری اوقاف نے ڈائریکٹر فنانس عبدالوحید کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے

سیکریٹری اوقاف پنجاب نے مسجد وزیر خان میں گانے کے سین کی عکس بندی کے معاملے پر منیجرسرکل4اشتیاق احمد کو معطل کرتے ہوئے آج حکام کے سامنے پیش ہوکر وضاحت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمیل اخترکو سرکل 4کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ ادھر صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ مساجد اور مقدس مذہبی مقامات کا تقدس ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، انھوں نے سیکریٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد کو ہدایت کی کہ سخت ایکشن لیتے ہوئے 7 روز کے اندر انکوائری رپورٹ بھیجیں، ذمے دار اہلکاروں یا پروڈکشن فرم کی طرف سے خلاف ورزی پر قواعدو ضوابط کے تحت انضباطی کارروائی کی جائے۔

سیکریٹری اوقاف نے ڈائریکٹر فنانس عبدالوحید کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں