بالاکوٹ میں ایک گاڑی دریا اوردوسری کھائی میں جاگری 5 افراد جاں بحق
فیصل آباد سے جانیوالی گاڑی دریائے کنہار میں گر گئی ،میاں بیوی بچہ جاں بحق
QUETTA:
بالاکوٹ کی حدودمیں ایک گاڑی دریائے کنہاراوردوسری جیپ کھائی میں جاگری،5افرادجاں بحق ہوگئے،8زخمی،بتایا گیا کہ پہلا حادثہ تھانہ بالاکوٹ کی حدود پارس کے مقام پر پیش آیا،سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں جاگری، میاں بیوی اورانکابیٹا جاں بحق ہوگیا،ایک بچی کو زندہ بچا لیا گیا۔
باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد سے ناراں جانے والی سیاحوں کی گاڑی ڈمناڑیاں پارس کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے کنہار میں جاگری،گاڑی میں سوارعمران،ان کی بیوی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے دوبچے 12سالہ آمنہ اور17سالہ عبداللہ کو دریاسے زخمی حالت میں مقامی افراد نے نکالا جبکہ نعشوں کوبالاکوٹ ہسپتال پہنچایاگیا، زخمی بچوں کو بھی فوری طور پر بالاکوٹ ہسپتال پہنچایا۔
جہاں سے عبداللہ بھی دم توڑ گیادوسراحادثہ بالاکوٹ کے گاؤں صوبڑیاں میں پیش آیاجب ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 2بچے جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے افراد میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور ڈومیسٹک کرکٹ کے ایمپائر سید ابرار بھی شامل ہیں۔