چمن میں بم دھماکے سے 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی
دہشت گردوں کا ہدف اینٹی نارکوٹکس فورس کے اعلٰی افسران تھے
مال روڈ پربم دھماکے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق چمن کے علاقے مال روڈ پردھماکے کے نتیجے میں متعداد افراد جاں بحق اورزخمی ہوگئے، امدادی رضاکاروں، سیکیورٹی فورسزاورمقامی افراد نے لاشوں اورزخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں طبی عملے نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بارودی مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریب موجود گاڑیوں کے علاوہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دہشت گردوں کا ہدف اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی میں بیٹھے اعلٰی افسران تھے۔ پولیس اور لیویز فورس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے چمن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہے، شر پسند عناصر کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔