میڈیا ٹاک کے دوران عثمان بزدار کو فیاض الحسن چوہان کے نیب سے متعلق لقمے

’نیب کے خلاف نہیں بولنا‘، فیاض الحسن چوہان کی عثمان بزدار کو تجویز

’نیب کے خلاف نہیں بولنا‘، فیاض الحسن چوہان کی عثمان بزدار کو تجویز

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیراطلاعات انہیں لقمے دیتے رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے منصب سنبھالنے کے بعد سے ہی انہیں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کے سوال جواب کے دوران پیچھے سے کوئی نہ کوئی لقمے دیتا رہا ہے جو کئی بار کیمرے کی آنکھ نے بھی ریکارڈ کیا ہے تاہم گزشتہ روز صوبائی وزیر کی جانب سے انہیں نیب کے حوالے سے دیا گیا لقمہ مائیک میں آسانی سے سنا جاسکتا ہے۔




گزشتہ روز وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی میڈیا سے بات چیت کے دوران جب صحافی کی جانب سے نیب سے متعلق سوال پوچھا جارہا تھا اس دوران وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے منہ پر ہاتھ رکھ کر کہا 'نیب کے خلاف نہیں بولنا' جو کمیرے اور مائیک نے ریکارڈ کرلیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وزیراعلیٰ پنجاب شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے پر نیب طلب

واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ایک ہوٹل کو شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے معاملے میں نیب نے 12 اگست کو طلب کررکھا ہے۔
Load Next Story