
اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ فلمی کیرئیر کے آغاز کے وقت میں جس کسی کے پاس بھی فلم میں کام مانگنے جاتا تھا تو وہ کہتے تھے کہ تم بہت دبلے پتلے اور لمبے ہو اس لیے فلموں کے لیے مناسب نہیں ہو کچھ اور کیوں نہیں کرتے۔ اداکار بننا بھول جاؤ۔ یہ بات انھوں نے ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران بتائی۔ امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ میں نے اس تنقید کو اپنے لیے تحریک کے طور پر لیا اور لوگوں کو غلط ثابت کر کے دکھایا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔