یمن میں ہلاکت خیز بارشوں سے عالمی ورثے کی حامل تاریخی عمارت بھی تباہ

بارشوں سے یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دی جانے والی عمارت مخدوش ہوگئی


ویب ڈیسک August 10, 2020
عمارتوں کی ازسر نو تعمیر اور تزئین و آرائش جنگی صورت حال کی وجہ سے معطل ہے، فوٹو : ای پی اے

یمن میں جولائی سے جاری بارشوں کے سلسلے اور سیلاب کے باعث 130 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے جب کہ دارالحکومت کی تاریخی حیثیت کی حامل عمارت بھی تباہ ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں گزشتہ ماہ کے وسط سے جاری بارشوں کے سلسلے کے باعث مرکزی ڈیم ٹوٹ گیا اور سیلابی ریلا شہری علاقوں میں داخل ہونے سے کئی رقبہ علاقہ پانی میں ڈوب گیا تھا۔

Yemen world heritage building destryed in rain 1

جولائی کے وسط سے ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 130 ہوگئی ہیں جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہوئے اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔

Yemen world heritage building destryed in rain 2

سیلابی ریلا دارالحکومت صنعا میں داخل ہوا جس سے یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دی جانے والی تاریخی عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ اس علاقے میں 11 ویں صدی میں سفید اور کتھی پتھروں سے تعمیر کی گئی عمارتیں موجود ہیں۔

Yemen world heritage building destryed in rain 3

ان عمارتوں کو پہلے ہی عرب اتحادی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان 6 سال سے جاری جنگ میں نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا تاہم میزائلوں سے محفوظ رہ جانے والی ان عمارتوں کو حالیہ بارشوں نے تباہ کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں