کراچی میں اگلے تین روز تک ہلکی بارش کا امکان

اگلے 3 روز کے دوران شہر میں صبح و رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

اگلے3 روز کے دوران شہر میں صبح و رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی توقع ہے، محکمہ موسمیات (فوٹو : فائل)

سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب اگلے 3 روز کے دوران شہر میں صبح و رات کے وقت ہلکی بارش و بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں مکمل طورپر طورپر بحال ہونے کے بعد نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے اگلے3 روز کے دوران شہر میں صبح و رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی توقع ہے، جب کہ اگلے چند روز شہر کا مطلع جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری رہا۔ پیر کو سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار 22 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل کو شہر کا مطلع گرم و مرطوب رہنے جب کہ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
Load Next Story