ظلم پر آنکھیں بند کرنے سے ظلم ختم نہیں ہوتا شہلا رضا
امام حسین نے ظلم کے آگے سر نہ جھکا نے کا درس دیا، سندھ یونیورسٹی میں خطاب
سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا ہے کہ اسکولوں میں دھماکے کرنیوالے معاشرے میں جہالت کے اندھیرے پھیلانا چاہتے ہیں۔
ہمیں چاہیے کہ ظلم کرنے والوں کو پہچانیں۔ حضرت امام حسین نے بھی ظلم کے آگے نہ جھکنے کا درس دیا ہے۔ وہ سندھ یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف فزکس میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے یوم حسین کے موقع پر خطاب کر رہی تھیں۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اے مغل و دیگر بھی موجود تھے۔ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ سیدنا حضرت امام حسین کی جنگ ظالم سے تھی اور ان کی قربانی ہمیں پیغام دیتی ہے کہ ظلم کے آگے کبھی سر نہ جھکائیں۔
حضرت امام حسین کے قافلے میں شامل خواتین اور بچوں نے بھی اسلام کی بقا کیلیے عظیم قربانیاں پیش کیں جبکہ کربلا میں امام زمانہ کیساتھ خواتین نے حق کا پرچم بلند کیا اور ظلم کیخلاف آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ آج ظلم اس لیے بڑھ رہا ہے کہ ہم نے صرف چند کندھوں پر ذمے داری ڈال دی ہے۔ظلم پر اپنی آنکھیں بند کرنے سے ظلم ختم نہیں ہوتا ، ہمیں ظالم کو ظالم کہنا پڑے گا۔ اس موقع پر علامہ سید حیدر تقی، ڈاکٹر انور علی شاہ، ڈاکٹر امداد علی اسماعیلی اور ڈاکٹر اسد علی شیخ نے کربلا کے واقعے و حضرت امام حسین کی شہادت پر روشنی ڈالی۔ وی سی نے ڈپٹی اسپیکرکو یاد گاری شیلڈ بھی دی۔