جیل انتظامیہ کا عزیر بلوچ کو ناخن کٹر اور بلیڈ دینے سے انکار

ناخن بڑھ گئے ہیں متعدد بار نیل کٹر کا تقاضا کیا لیکن نہیں دیا گیا، عزیر بلوچ


ویب ڈیسک August 10, 2020
عدالت میں وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ فوٹو : فائل

عزیر بلوچ نے عدالت میں شکوہ کیا ہے کہ جیل انتظامیہ شیو کے لیے بلیڈ اور ناخن کٹر نہیں دے رہی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف 5 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عزیر بلوچ نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا شکوہ کردیا۔

عزیر بلوچ نے عدالت میں استدعا کی کہ مجھے شیو بنانے کے لیے بلیڈ تک میسر نہیں، مانگنے پر بھی نہیں دیا جاتا، ناخن بڑھ گئے ہیں متعدد بار نیل کٹر کا تقاضا کیا لیکن نہیں دیا گیا، مجھے بلیڈ اور نیل کٹر سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ ارشد پپو قتل کیس میں وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں