پولیس کمانڈوز کی موبائل الٹ گئی اہلکار جاں بحق3زخمی

حادثہ سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا، ایس ایس یو یونٹ کی ٹیم نوابشاہ جا رہی تھی


Nama Nigaran December 13, 2013
پولیس انسپکٹر ابرار، ڈرائیور کانسٹیبل عبدالرشید،کانسٹبل ضامن، ضمیر شدید زخمی ہو گئے ۔ فوٹو: فائل

کراچی اسپیشل فورس کی موبائل ٹائر برسٹ ہوجانے کے باعث سپر ہائی وے نوری آباد کے قریب الٹ گئی، ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اسپیشل پولیس فورس کے کمانڈوز کی 4 موبائلیں کراچی سے نواب شاہ جا رہی تھیں کہ ایک گاڑی تیز رفتاری میں ٹائر پھٹ جانے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں پولیس انسپکٹر ابرار، ڈرائیور کانسٹیبل عبدالرشید،کانسٹبل ضامن، ضمیر شدید زخمی ہو گئے ۔



جنہیں فوری طور پر دیگر موبائلوں کے ذریعے ایل ایم یو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈرائیور پولیس کانسٹیبل عبدالرشید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ضروری کاروائی کے بعد پولیس لاش اپنے ہمراہ لے کر کراچی روانہ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرین ایس ایس یو یونٹ کے اہلکار ہیں جوکراچی سے نواب شاہ جارہے تھے کہ حادثے پیش آگیا۔ پولیس فورس کی ٹیم نواب شاہ کسی انکوائری کے لیے جا رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں