آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات خطے کی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی


ویب ڈیسک August 11, 2020
سربراہ پاک فوج نے آئی ایس آئی کی کارکردگی میں بہتری کے اقدامات کو سراہا۔ فوٹو:آئی ایس پی آر

ISLAMABAD: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ معاشی و دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا، آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز آمد پر آرمی چیف کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جب کہ سربراہ پاک فوج نے آئی ایس آئی کی کارکردگی میں بہتری کے اقدامات کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں