کے پی کے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی
پانچ ماہ میں پہلی مرتبہ صوبے میں وبا سے اموات کی شرح صفر ہوگئی ہے، محکمہ صحت
RAWALPINDI:
پانچ ماہ بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس وبا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی وبا کو زور تھمنے لگا ہے اور گزشتہ پانچ ماہ کے اندر صوبہ خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹے کے دوران وبا کے باعث اموات صفر گئی ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 31691 ہوگئی۔وائرس سے متاثرہ مذید 79 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔ صوبے میں اموات کی تعداد 1231، کورونا کیسز 34755 ہوگئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں صرف 63 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں 5 ماہ بعد کورونا سے ہونے والی اموات صفر ہوگئی ہیں۔