ایف بی آرنے ملازم کے نام پرکروڑوں ڈالر کے کاروبارکا ریفرنس دائر کردیا

بیورو کے بے نامی زون ٹو لاہور نے 40 کروڑ مالیت کا ریفرینس دائر کردیا ہے


Irshad Ansari August 10, 2020
تحقیقات کے دوران دھوکا دہی کے ذریعے غیر منقولہ برآمدات کا 7 لاکھ ڈالر کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آر حکام۔ (فوٹو، فائل)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ماتحت ادارے بے نامی زون ٹو نے غیر منقولہ برآمدات کی 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالراور غیر منقولہ جائیداد کی40 کروڑ روپے مالیت کا ایک ریفرنس دائر کردیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران دھوکا دہی کے ذریعے غیر منقولہ برآمدات کا 7 لاکھ ڈالر کا انکشاف ہوا ہے جس میں سے ،5 کروڑ ڈالر کی برآمدات ایک قابل اعتماد ملازم کے نام پر قائم بے نامی بزنس کے ذریعے کی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کسٹمز اتھارٹیز اور نہ ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس دھوکا دہی سے آگاہ ہیں۔ دھوکہ دہی کے بے نامی زون ٹو لاہور کی تفتیش کے ذریعے پہلی بار مرتبہ اس کا انکشاف ہوا جس پر کاروائی کی گئی ہے اور اب ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کے پاس ریفرنس دائر کردیا گیا ہے.

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں