بارش سے تباہی دادو کی 13 یونین کونسلوں کے 80 دیہات آفت زدہ قرار
زرعی ٹیکس معاف، متاثرہ خاندانوں میں مفت گندم اور راشن تقسیم ہوگا، حکومت علاقے کی ازسرنو بحالی کرے گی، نوٹی فکیشن جاری
سندھ حکومت نے ضلع دادو کی تحصیل جوہی کی 13 یونین کونسلوں کے 80 دیہات کو آفت زدہ قرار دے دیا۔
اس ضمن میں محکمہ ریونیو نے وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق متاثرہ یونین کونسلوں میں تور، پٹ گل محمد، ٹی جے شہید، ڈرگ بالا، واہی پاندھی، ٹنڈو رحیم خان، چنی، شاہ حسن، کمال خان، جوفی، ٹی جے شہید شامل ہیں۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں کے دوران ضلع دادو کے تعلقہ جوہی میں نئے گاج ڈیم میں بڑا شگاف پڑ گیا تھا جس کی وجہ سے درجنوں دیہات زیر آب آگئے تھے، متاثرہ دیہاتوں میں کھڑی فصلوں، مویشیوں اور مکانات کا شدید نقصان پہنچا جسکے بعد حکومت سندھ نے 1958ء کے قومی آفات سے متعلق ایکٹ کے تحت متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔
سندھ حکومت متاثرہ دیہاتوں میں بعض زرعی ٹیکس معاف کرنے کے علاوہ متاثرہ خاندانوں میں مفت گندم اور راشن تقسیم کرے گی جبکہ مویشیوں کے لیے چارے کا انتظام اور متاثرہ علاقوں کی از سر نو بحالی کی جائے گی۔ وزیر اعلی سندھ نے ریلیف کمشنر قاضی شاہد پرویز کو احکامات جاری کردیئے ہیں اب ریلیف کمشنر امدادی کاموں کی خود نگرانی کریں گے۔