مریم نواز غیر قانونی اراضی کیس میں آج نیب کے سامنے پیش ہوں گی

جاتی امرا کی رہائش گاہ سے لیگی کارکنان کے قافلے کے ہمراہ قومی احتساب بیورو کے دفتر پہنچیں گی


Staff Reporter/ August 11, 2020
نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ وکلا سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ (فوٹو، فائل)

KARACHI: مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز آج غیر قانونی اراضی کے کیس میں قومی احتساب بیورو(نیب) کے سامنے پیش ہوں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز رائے ونڈ میں اپنی جاتی امرا کی رہائش گاہ سے لیگی کارکنان کے ساتھ قافلے کی صورت میں نیب کے دفتر پہنچیں گی۔ مریم نواز کی نیب کے سامنے پیشی کا فیصلہ پارٹی وکلا کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز کی پیشی کے موقعے پرپارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنان کو بڑی تعداد میں نیب کے دفتر پہنچنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: غیر قانونی اراضی کیس؛ نیب نے مریم نواز کو 11 اگست کو طلب کرلیا

واضح رہے کہ مریم نواز کو 200کنال اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔

نیب نے تین دنوں میں تین بڑی پیشیوں کی تیاری مکمل کرلی

رواں ہفتے نیب لاہور میں بڑی پیشیاں ہورہی ہیں جس کی خصوصی سیکیورٹی اور کورونا ایس او پیز کے تحت انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف آج نیب میں پیش ہورہی ہیں۔ 12 آگست کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی نیب میں پیش ہوں گے۔نیب سردار عثمان بزادر کے خلاف نجی ہوٹل کو شراب کا لایسنس جاری کرنے پر تحقيقات کر رہا ہے۔جبکہ نیب نے 13 اگست کو تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کو طلب کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔