بم حملہٹریول ایجنسی کے مالک کانام ہٹ لسٹ میں تھا

گلشن اقبال میں راشد منہاس فلائی اوور پر کار میں بم دھماکے کا مقدمہ درج

دھماکے میں شدیدزخمی ڈرائیورنجی اسپتال منتقل، 3 روز قبل ہی ملازمت پرآیاتھا ۔ فوٹو : محمد ثاقب/ ایکسپریس

KARACHI:
گلشن اقبال میںراشد منہاس فلائی اوور پر چلتی ہوئی کار میں بم دھماکے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔

دھماکے میں شدید زخمی ہونیوالے کار کے ڈرائیور کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، راشد منہاس فلائی اوور پر چلتی ہوئی کارمیں مقناطیسی ڈیوائس کے ذریعے کیے جانے والے بم دھماکے کا مقدمہ ٹریول ایجنسی کے مالک محمد جاوید زیدی ولد انور حسین زیدی کے مدعیت میں عزیز بھٹی تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی،ادھر دھماکے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے کارکے ڈرائیور ملیرکھوکرا پار کے رہائشی حاکم علی کوعباسی شہید اسپتال سے نیشنل اسٹیڈیم پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔




ٹریول ایجنسی کے مالک محمد جاوید زیدی نے بتایا ان کا دفتر بلوچ کالونی النعم اسٹیٹ بلڈنگ میں واقع ہے اور ان کی گاڑی بلڈنگ کی بیسمنٹ میں کھڑی ہوتی ہے اورشک ہے کہ وہی گاڑی میں ڈرائیور سیٹ کے نیچے بم چپکایا ہو، واقعہ شہر میں جاری فرقہ وارانہ واقعات کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، قائد آباد سے گرفتارکیے جانے والے ملزمان کے قبضے سے ایک فہرست برآمد ہوئی تھی جس میں ان کا نام بھی شامل تھا، بدھ کو راشد منہاس روڈ پر چلتی ہوئی کار میں مقناطیسی ڈیوائس سے بم دھماکا کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی اور ٹریول ایجنسی کا مالک اور بیٹا معمولی زخمی ہو گئے تھے۔
Load Next Story