جامعہ اردوشعبہ ابلاغ عامہ کے تحت خصوصی نشریات رواں ماہ ہوگی

خصوصی سیٹ کا قیام جاری، نشریات عبدالحق کیمپس اور انٹرنیٹ پر دیکھی جاسکے گی


Staff Reporter December 13, 2013
پروگراموں میں ماہرین تعلیم، اساتذہ، سینئر صحافی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جار ہا ہے۔ فوٹو: فائل

CORDOBA: وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام ایک روزہ خصوصی نشریات رواں ماہ نشر ہوگی۔

جسے عبدالحق کیمپس کے علاوہ انٹرنیٹ پر براہ راست دیکھا جا سکے گا، خصوصی نشریات کے سلسلے میں شعبہ میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا اور اس سلسلے میں ٹی وی اسٹوڈیو کی طرز پر خصوصی سیٹ دسمبر 17 اور 18 کو شعبہ کی لابی میں قائم کیا جارہا ہے۔



سیٹ کی تیاری میں ممتاز سیٹ ڈیزائنر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، اس موقع پر خصوصی طور پر تیار کیے گئے پروگراموں میں ماہرین تعلیم، اساتذہ، سینئر صحافی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جار ہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں