سپریم کورٹ نے وزارت اطلاعات کے خفیہ فنڈز منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا

گزشتہ سال وزارت اطلاعات کے خفیہ فنڈز2 ارب 14کروڑ روپے سے بڑھا کر4ارب روپے کردئیے گئے


ویب ڈیسک September 06, 2012
جسٹس خلجی عارف نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزارت اطلاعات کو خفیہ فنڈز کی کیا ضرورت ہے اس کے فنڈز تو کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہونے چاہیئں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

KARACHI: سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری نے وزارت اطلاعات کے خفیہ فنڈز منجمد کرنے کا حکم جاری کردیا۔

جسٹس جوادایس خواجہ اورجسٹس خلجی عارف پرمشتمل 2رکنی بینچ نے حامد میراورابصارعالم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس خلجی عارف نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزارت اطلاعات کو خفیہ فنڈز کی کیا ضرورت ہے اس کے فنڈز تو کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہونے چاہیئں۔

سماعت کے دوران حامد میر اور ابصار عالم نے عدالت کو بتایا تھا کہ گزشتہ سال وزارت اطلاعات کے خفیہ فنڈزجو2 ارب روپے 14کروڑ روپے تھے اسے بڑھا کر4ارب روپے کردیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا اسی لئے عبوری حکم جاری کیاجارہا ہے۔

حامد میراورابصارعالم نے درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ ٹی وی چینلز، اینکر پرسنز اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیز کی آمدنی کی جانچ پڑتال کے لئے بھی ایک کمیشن قائم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں