نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں فواد چوہدری

احتساب کے بیانیے کی ناکامی ہے کہ آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک August 11, 2020
کس ملک میں یہ ہوسکتا ہے کہ اتنا پیسہ لوٹ کے پھوٹ جاؤ اور فرق ہی نہ پڑے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ یہ احتساب کے بیانیے کی ناکامی ہے کہ آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں، نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں لیکن ہمارا نظام انصاف ایسا آلودہ ہے کہ شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نذر ہو رہے ہیں، کس ملک میں یہ ہو سکتا ہے کہ اتنا پیسہ لوٹ کے پھوٹ جاؤ اور فرق ہی نہ پڑے۔ ہمارا نظام انصاف ایسا آلودہ ہے کہ شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نذر ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز کو آج طلب کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث یہ پیشی ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں