آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ اسٹیورٹ براڈ بولنگ اور مارنس لبوشین سب سے آگے

بولرز میں کوئی پاکستان ٹاپ 10 میں شامل نہیں، بلے بازوں میں بابر اعظم کا نواں نمبر


Abbas Raza August 11, 2020
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں بابراعظم نے 689 بنائے ہیں فوٹو: فائل

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت کھیلے گئے مقابلوں میں انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ بولنگ جب کہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 1249رنز کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں انگلینڈ کے بولر اسٹیورٹ براڈ سرفہرست ہیں، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، انگلش پیسر نے ابھی تک سب سے زیادہ 59 وکٹیں حاصل کی ہیں، پیٹ کمنز 49، ناتھن لیون47، محمد شامی 36، جوفرا آرچر36، ٹم سائوتھی33، مچل اسٹارک 33، جوش ہیزل ووڈ31، ایشانت شرما30 اور بین اسٹوکس 29 شکار کرتے ہوئے کامیاب ترین 10 بولرز میں شامل ہیں۔

بلے بازوں میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 1249رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، ان کے بعد بین اسٹوکس 1131، اسٹیو اسمتھ 1028، ڈیوڈ وارنر 881، جوئے روٹ 828، میانک اگروال 779، روری برنز731، اجنکیا رہانے 715، بابراعظم 689 اور ویرات کوہلی627 رنز کیساتھ ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں