24 گھنٹوں كے دوران بلوچستان میں كورونا کے 15 مریضوں کی تشخیص

صوبے میں كورونا كے باعث اب تک 138 افراد انتقال کر چکے ہیں


ویب ڈیسک August 11, 2020
بلوچستان میں كورونا كے باعث اب تک 138 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا کے 15 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا میں مبتلا 45 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق پیر کو 355افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے اس دوران صوبے کے 3 اضلاع میں 15 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11921 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 45مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10417 ہوگئی ہے جبکہ 1366 مریض زیرعلاج ہیں 190 افراد کے کئے گئے۔ کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔ بلوچستان میں کورونا کے باعث انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 138 ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں