زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر تنزلی کا شکار

انٹر بینک مین ڈالر کی قیمت 12 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30 پیسے کی کمی ہوئی


ویب ڈیسک August 11, 2020
انٹر بینک مین ڈالر کی قیمت 12 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30 پیسے کی کمی ہوئی۔  فوٹو: فائل

منگل کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گرگئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے ہائی آفیشلز کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کی خبروں اور اس بہتری کے نتیجے میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے کریڈٹ لائن میں بہتری کی توقعات پر منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر 12 پیسے کی کمی سے 168 روپے 26 پیسے پر بند ہوئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 169روپے سے نیچے آگئی اور ڈالر کی قدر30 پیسے کی کمی سے 168 روپے 70 پیسے پربند ہوئی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔