کراچی آرٹس کونسل نے ملی نغمہ ‘‘ زندگی ہے پاکستان ‘‘ ریلیز کر دیا

نغمہ شفقت امانت علی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے، ویڈیو میں انور مقصود پورے عہد کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں


Staff Reporter August 11, 2020
نغمہ شفقت امانت علی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے، ویڈیو میں انور مقصود پورے عہد کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں (فوٹو: ایکسپریس)

کراچی آرٹس کونسل نے یوم آزادی کی مناسبت سے قومی جذبے سے بھرپور ملی نغمہ "زندگی ہے پاکستان" ریلیز کر دیا۔

آرٹس کونسل کی پروڈکشن تلے بننے والے نغمے کے بول کے پس منظر کا آغاز اور اختتام انور مقصود کے شاٹ سے ہوا جب کہ 1947ء کی ہجرت اور پاکستان کے شہروں دیہاتوں سمندر اور دریاؤں صنعتوں اور کھیتوں کو دیکھایا گیا ہے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ملی نغمے کی تعارفی تقریب سے ادیب انور مقصود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 73 سال سے پاکستان مشکلات میں تھا مگر مشکلات انہی پر آتی ہیں جن کے آئندہ دن اچھے ہوں، مجھے یقین ہے کہ نوجوان نسل بہت ذہین ہے پاکستان کا مستقبل بہت اچھا ہوگا، 14 اگست کی مناسبت سے جاری ہونے والے ملی نغمے میں بھی یہی سوچ ، امید اور پیغام ہے۔



انور مقصود نے کہا کہ میں لوگوں کو خوش کرنے میں لگ گیا، اصل میں مجھے بچوں کو پڑھانا چاہیے تھا۔ انہوں نے قوم کے روشن مستقبل کی امید دلاتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کی پیشانی روشن اور آنکھیں چمکتی ہیں اور یہ نئی نسل بے انتہا قابل ہے۔



تقریب سے خطاب میں صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے کہا کہ آزادی کا جشن اسکردو سے لے کر کراچی تک ہر شخص مناتا ہے لیکن آرٹس کونسل کا انداز مختلف ہے۔

واضح رہے کہ سہیل جاوید کی ہدایت کاری میں بننے والے نغمے "زندگی ہے پاکستان" کو شفقت امانت علی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسے معروف رائٹر صابر ظفر نے تحریر کیا ہے۔ گانے کا میوزک واجد سعید نے ترتیب دیا ہے جب کہ گورننگ باڈی آف آرٹس کونسل نے اس نغمے کو پروڈیوس کیا۔ اس نغمے میں انور مقصود پورے عہد کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |