کراچی میں عید الاضحٰی کے بعد کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

مریض کو ایک ہفتے سے قے میں خون آنے کی شکایت تھی، ڈاکٹر سیمی جمالی


Staff Reporter August 11, 2020
متاثرہ شخص کے ٹیسٹ کرانے پر کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈاکٹر سیمی جمالی(فوٹو؛ فائل)

شہر میں عید الاضحی کے بعد کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

جناح اسپتال کی ایگزیگیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق کراچی کے علاقے لائنز ایریا کے رہائشی 31 سالہ وقاص کو تیز بخار کے ساتھ اسپتال لایا گیا۔ مریض کو ایک ہفتے سے قے میں خون آنے کی شکایت تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: راولپنڈی میں کورونا کے بعد کانگو وائرس؛ زیرعلاج مریض جاں بحق

متاثرہ شخص کے ٹیسٹ کرانے پر کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اسے آئیسولیٹ کر کے علاج کیا جارہا ہے، واضح رہے کہ رواں سال کانگو وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہو چکی ہے جبکہ چار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔