وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ پولیو مہم کے آغاز پر اظہارِ اطمینان

پاکستان میں کورونا وائرس وبا کی روک تھام پر بھی تبادلہ خیال ہوا


ویب ڈیسک August 11, 2020
گفتگو میں کورونا وائرس اور پولیو کی روک تھام کے لیے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ (فوٹو، فائل)

لاہور: وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے مابین ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان کے اندرو کورونا وائرس وبا کی روک تھام اور انسداد پولیو مہم کے دوبارہ آغاز پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں کورونا وائرس وبا کی صورتحال اور پولیوویکسی نیشن مہم کےدوبارہ آغاز کے بارے میں بتایا۔ وزیراعظم نےپاکستان میں کورونامتاثرین میں نمایاں کمی سےآگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی انتہائی مؤثررہی۔ بروقت اقدامات سےصحت،معیشت کےشعبوں کوبڑی تباہی سےبچالیاگیا۔ وباکےدوران بل گیٹس فاؤنڈیشن کےتعاون سے پاکستان کومددملی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: کورونا وبا میں کمی پر بل گیٹس نے بھی پاکستان کی تعریف کردی

دونوں شخصیات نے پاکستان میں کورونا وائرس وبا کی روک تھام اور پولیو ویکسین کی مہم دوبارہ شروع ہونے پر اظہارِ اطمینان کیا اور کورونا وبا کی انسداد کے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو پولیو مہم کے لیے مؤثر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |