کراچی گلشن حدید میں کریکر حملہ خاتون سمیت 7 افراد زخمی
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، علاقے میں خوف و ہراس، پولیس، رینجرز، بم ڈسپوزل اسکواڈ پہنچے، ابتدائی رپورٹ تیار
گلشن حدید میں جشن آزادی اسٹال کے قریب کریکر حملے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس کے مطابق گلشن حدید فیز ون مدنی مارکیٹ کے قریب جشن آزادی کے ایک اسٹال کے قریب نامعلوم بائیک سوار ملزمان کریکر بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
کریکر دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کریکر دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال بعد ازاں جناح منتقل کردیا گیا۔
کریکر حملے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز حکام بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔ کریکر حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 23 سالہ اسد اللہ ولد نور محمد، 20 سالہ عبدالقادر ولد ہدایت اللہ، 28 سالہ حسن ولد جہانزیب، 30 سالہ عروسہ دختر جہانزیب، 28 سالہ افضل ولد فضل اور 18 سالہ عامر جنید علی اور دانش کے نام سے ہوئی۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ کریکر حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد 2 تھی اور حملے میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
دریں اثنا بم ڈسپوزل یونٹ نے حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی جس کے مطابق حملے میں روسی ساختہ آر جی ڈی ون کریکر بم استعمال کیا گیا، کریکر بم کا وزن ڈھائی سو گرام تھا جس میں بارود کا وزن 65 گرام تھا۔
بم ڈسپوزل حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے کریکر کے ٹکڑے، لیور اور پن ملی ہے جسے تحویل میں لینے کے بعد متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ کریکر حملہ گزشتہ دنوں ہونے والے کریکر حملوں سے مماثلت رکھتا ہےاور حملوں میں اسی طرز کا کریکر بم استعمال کیا گیا۔