کے پی ٹی میں بھرتیوں کا عمل روکنے کی ہدایت

کراچی پورٹ ٹرسٹ میں خالی آسامیاں پر کرنے کے حوالے سے جاری کردہ اشتہار کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔


Staff Reporter August 12, 2020
کراچی پورٹ ٹرسٹ میں خالی آسامیاں پر کرنے کے حوالے سے جاری کردہ اشتہار کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔ (فوٹو: فائل)

وفاقی وزارت امور جہاز رانی کو کے پی ٹی میں بھرتیوں کا عمل روکنے اور کوٹے کے مطابق سابقہ تمام بھرتیوں اور ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ میں نوکریوں کے اشتہار میں کراچی کے شہریوں کو موقع فراہم نہ کرنے پر شہریوں نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی قرار دیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت بحری امور کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کو خصوصی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں خالی آسامیاں پر کرنے کے حوالے سے جاری کردہ اشتہار کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں