میرانشاہ فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ4اہلکار شہید10زخمی

تحصیل سین وام میں ریموٹ کنٹرول بم سے فورسزکی گاڑی کونشانہ بنایاگیا،فورسزکاعلاقے کامحاصرہ اور سرچ آپریشن

فائرنگ سے گھرکی چاردیواری تباہ ہوگئی، پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کردی۔فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان کی تحصیل سین وام میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پرریموٹ کنٹرول بم حملے میں4سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ10زخمی ہوگئے۔

اے ایف پی کے مطابق جمعرات کی شام سیکیورٹی فورسزکاقافلہ شمالی وزیر ستان کی تحصیل سین وام میں معمول کے گشت پرتھاکہ اس دوران نامعلوم دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے ان کی گاڑی کونشانہ بنایا، بم دھماکے سے فورسزکی گاڑی کوشدیدنقصان پہنچا جبکہ گاڑی میںسوار2 اہلکارموقع پرشہیداور12زخمی ہوگئے زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا،بعد ازاں مزید 2اہلکار زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، واقعے کے بعدفورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔ادھر جمرود میں جے یوآئی(ف )کے سابق امیدواربرائے قومی اسمبلی حاجی سیدا جان آفریدی کے گھر پر پانچویں مرتبہ راکٹوں سے حملہ کردیاگیا گھنٹوں فائرنگ بھی کی گئی ۔




تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائرنگ سے گھرکی چاردیواری تباہ ہوگئی، پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کردی،واقعے کے بعدخاصہ دارفورس نے سرچ آپریشن کیا اور3 مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا گیا۔ ادھربنوں میں مہربان روڈ پربم ڈسپوزل اسکواڈ نے سڑک کنارے نصب 3 ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنادیے،تینوں بموں میں مجموعی طورپر30کلوگرام سے زیادہ دھماکا خیزمواد تھا۔ ڈومیل سے مبینہ ملزمان نے الیکٹریشن کو اغوا کرلیا، مغوی کے پاس اس وقت ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اوردیگر سامان بھی تھا۔مینگورہ پولیس لائن نوی کلے کے قریب بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دفتر پر نامعلوم دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کیا،ابتدائی اطلاع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Load Next Story