وفاق کراچی کو بچانے کیلیے مختلف قانونی اور آئینی آپشن پر غور کر رہا ہے اٹارنی جنرل

سندھ حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے، چیف جسٹس پاکستان

سندھ حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے، چیف جسٹس پاکستان

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کو بچانے کیلیے مختلف قانونی اور آئینی آپشن پر غور کر رہا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے حاجی کیمو گوٹھ تجاوزات سے متعلق کیس پر سماعت کی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہوئی جس پر اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ کراچی اس وقت ایک یتیم شہر بنا ہوا ہے تاہم وفاقی حکومت کراچی کو بچانے کے لئے مختلف قانونی اور آئینی آپشن سوچ رہی ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے ، چیف جسٹس

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میں اس وقت یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں کہ کیا اقدامات ہو سکتے ہیں، گزشتہ روز بھی وزیر اعظم سے تفصیلی بات ہوئی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا این ڈی ایم اے کو 3 ماہ میں نالوں کی صفائی کیساتھ تجاوزات ختم کرنے کا حکم
Load Next Story