’پاکستان آئیڈل‘ میں جیو نیٹ ورک نے پائریسی قوانین کی خلاف ورزی کی اسپانسرز نے بھی گانے غیرقانونی استعم

فریمنٹل میڈیا لیمٹڈ نے اپنے شو ’آئیڈل‘ کا فارمیٹ پاکستان میں ’پاکستان آئیڈل‘ شو کرنے کیلئے جیو نیٹ ورک کو لائسنس دیا

فریمنٹل میڈیا لیمٹڈ نے اپنے شو ’آئیڈل‘ کا فارمیٹ پاکستان میں ’پاکستان آئیڈل‘ شو کرنے کیلئے جیو نیٹ ورک کو لائسنس دیا ۔ فوٹو: فائل

ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ ورلڈ نے فریمنٹل میڈیا لیمٹڈ کو ایک خط میں جیو نیٹ ورک پر نشر ہونیوالے پروگرام 'پاکستان آئیڈل' میں پائریسی قوانین کی خلاف ورزی پر زر تلافی ادا کرنیکا مطالبہ کیا ہے جبکہ کہا گیا ہے کہ پروگرام کے اسپانسرز نے بھی گانے غیرقانونی طور پر استعمال کیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ ورلڈ سائونڈ ریکارڈنگ (فلم اور نان فلم) البمز کی ریکارڈنگ کے مختلف زبانوں میں معروف لیبل ٹپس میوزک ( TIPS MUSIC) کے نام سے حقوق رکھتا ہے جوکہ خصوصی لائسنس کے تحت میوزک کے جاری کرنے اور مواد کی کمرشل تقسیم ٹیلی کمیونیکشن وائرلیس نیٹ ورک آپریٹرز انٹرنیٹ ریڈیو ٹی وی سٹیشنز اور مواد مہیا کرنیوالوں کو مواد فراہم کرنے کا کاروبار کرتا ہے۔ فریمنٹل میڈیا انٹرنیشنل ورلڈ کلاس پروڈکشن ہائوسز، انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارمز پر بہترین مواد فراہم کرنے پر فخرمحسوس کرتا ہے۔ فریمنٹل میڈیا اس بات کا بھی دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے بہترین اسٹاف، چینلز اور لائسنس یافتگان اور سٹوڈیوز کے ساتھ ملکر بہترین مواد تخلیق کیا۔ فریمنٹل میڈیا کی پسندیدہ پیشکش جو مختلف ممالک میں نشر کی گئی، انڈین آئیڈل، امریکن آئیڈل، پاپ آئیڈل (برطانیہ) ہیں۔ یہ سب بنیادی طور پر گلوکاری پر مبنی ٹیلنٹ شو ہیں، ہم بحیثیت مواد فراہم کرنیوالے کے (content provider) کاپی رائٹڈ مواد کا لائسنس فراہم کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

ہمیں حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ فریمنٹل میڈیا لیمٹڈ نے اپنے شو 'آئیڈل' کا فارمیٹ پاکستان میں 'پاکستان آئیڈل' شو کرنے کیلئے جیو نیٹ ورک کو لائسنس دیا ہے۔ جیو نیٹ ورک نے فریمنٹل میڈیاکے اشتراک سے نشریاتی اور پیشکش کے حقوق حاصل کرلیے ہیں۔ شو کے اہم اسپانسرز کلیئر شیمپو (برانڈ آف یونی لیور)، کیو موبائل، پیپسی کو اور موبلنک ہیں۔ شو کی ریکارڈنگ آپ کے فارمیٹ کے مطابق جاری ہیں اور پہلی دو اقساط 6 دسمبر اور 9 دسمبر کو نشر بھی ہوچکی ہیں۔ دونوں اقساط میں ہمارا کاپی رائٹ مواد بغیر لائسنس کے شامل کیا گیا۔ ہم آپ کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیں کہ نہ جیو نیٹ ورک اور نہ ہی فریمنٹل میڈیا لیمنٹڈ کے کسی نمائندے نے ہماری ریکارڈنگز اور کمپوزیشنز کو 'پاکستان آئیڈل' پروگرام میں نشر کرنے کیلئے لائسنس حاصل کرنے کیلئے ہم سے رابطہ کیا۔


ہم جانتے ہیں کہ فریمنٹل میڈیا انٹلیکٹ پراپرٹی رائٹس کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتا ہے اور اس بات سے بھی باخبر ہے کہ ایسا مواد تحلیق کرنے کیلیے کتنا پیسہ اور کوششیں صرف ہوتی ہیں۔ جیو نیٹ ورک نے فریمنٹل سے پروگرام کا فارمیٹ لینے کیلیے لائسنس لیا مگر اس نے ہماری سائونڈ ریکارڈنگز اور کمپوزیشنز کو پروگرام کا حصہ بنانے کیلیے لائسنس لینے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ ہم یہ نہیں جانتے کہ سائونڈ ریکارڈنگ اور کمپوزیشنز کے لائسنس حاصل کرنیکا ذمے دار فریمنٹل میڈیا ہے یا جیو نیٹ ورک۔ تاہم ہماری ذمے داری ہے کہ جیو نیٹ ورک پر نشر ہونیوالی پاکستان آئیڈل کی پہلی دو اقساط، آفیشل یو ٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیے گئے کلپس جس میں شرکاکو ہمارے گانے گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ٹپس کے کاپی رائٹس کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ کام قانونی طور پر قابل گرفت ہے۔ پاکستان آئیڈل کے اسپانسرز نے بھی ویپ پیجز اور دیگر پلیٹ فارمز پر ہمارے گانوں کا اجازت لیے بغیر استعمال کیا ہے جو قابل گرفت ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ فریمنٹل میڈیا نے فارمیٹ کا لائسنس جاری کرتے وقت، لائسنس لینے والے سے حلف لیا ہوگا کہ وہ دیگر مجاز اتھارٹیز سے بھی لائسنسز اور اجازت حاصل کریں گے۔ فریمنٹل میڈیا نے بغیر کسی قانونی رکاوٹوں اور مقدمہ بازی کے42 ملکوں میں اپنے برانڈ 'آئیڈل' کو کامیاب کیا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ شو پاکستان میں بھی بغیر کسی قانونی تنازع کے کامیابی حاصل کرے۔ ان حالات میں ہم آپ کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہمارے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی فوری بند کی جائے اور اسکے نقصان کا تخمیہ 20 ہزار ڈالرز فی گانا یومیہ ہے، اس کا زر تلافی یہ خط موصول ہونے کے بعد7 روز کے اندر اندر ادا کردیا جائے۔

ذمے دار پارٹی پاکستان آئیڈل کی بقیہ اقساط کیلیے ٹپس کاپی رائٹڈ مواد کا لائسنس حاصل کرنے کیلیے 48 گھنٹوں میں رابطہ کرسکتی ہے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو تمام ذمے داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے برعکس اگر اب بھی قانونی کام جاری رہا تو دھن کو نقصان پہنچانے کے زمرے میں یومیہ 5 ہزار ڈالر ادا کرنے کا ذمے دار ٹھہرایا جائیگا۔ ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ ورلڈکے ڈائریکٹر ٹیلی کمیونیکشن سروسز آصف علی نے خط کی کاپیاں کنٹینٹ ہیڈ فریمنٹل انڈیا ٹیلیوژن پروڈکشن انوپما مندلوئی، کمرشل، آپریشنز ہیڈ فریمنٹل انڈیا ٹیلیوژن پروڈکشن پرائیویٹ لیمٹڈ ودیوتھ باندرے، چیئرمین جیوگروپ میر شکیل الرحمن، سی ای او جیو ٹی وی میر ابراہیم رحمٰن، ایم ڈی جیو انٹرٹینمنٹ چینل آصف میر، یونی لیور پاکستان ، موبی لنک پاکستان، پیپسی پاکستان، کیو موبائل، آئی پی او پاکستان ، ٹپس انڈسٹریز پاکستان کو ارسال کردی ہیں۔
Load Next Story