پاکستان میں مہنگائی کی شرح7فیصدرہے گیآئی ایم ایف

مقررہ ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا، مہنگائی کہیں زیادہ رہے گی، ذرائع وزارت خزانہ


INP/این این آئی December 13, 2013
نومبرمیں افراط زرکی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو ااور یہ 10.09فیصدتک بڑھ گئی۔ فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح7 فیصدرہنے کی پیشگوئی کردی۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کامقررہ ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا،مہنگائی اس سے کہیں زیادہ رہے گی۔آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ پاکستان میں حکومتی اقدامات کے پیش نظرمہنگائی میں کمی کاامکان ہے،30جون 2014تک افراط زرکاہدف7.4فیصدمقررکیاتھا۔



جس پر نظرثانی کرتے ہوئے کمی کردی گئی اورتوقع ہے رواں مالی سال مہنگائی کی شرح7فیصدرہے گی۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق نومبرمیں افراط زرکی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو ااور یہ 10.09فیصدتک بڑھ گئی،حکومت کوآئی ایم ایف کا مقررہ ہدف حاصل کرنے کیلیے جنگی بنیادوں پراقدامات کرنا ہونگے بصورت دیگرافراط زرکی شرح میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں