مسجد ویڈیو ریکارڈنگ واقعے کی قومی اسمبلی میں گونج
مسجد وزیر خان میں جو ہوا اس کی تحقیقات وزیرمذہبی امور کر رہے ہیں، علی محمد خان
وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کا کہنا ہے کہ مسجد میں اللہ کی عبادت کی جاتی ہے وزیر خان مسجد میں جو ہوا اس کی تحقیقات وزیرمذہبی امور کر رہے ہیں۔
وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لاہور کی تاریخی وزیر خان مسجد میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی جانب سے میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں اللہ کی عبادت کی جاتی ہے، مسجد وزیر خان میں جو ہوا اس کی تحقیقات وزیرمذہبی امور کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو وائرل
علی محمد خان نے مزید کہا جب ریاست کی جانب سے سزا نہیں دی جاتی تو لوگ قانون ہاتھ میں لیتے ہیں، جنہوں نے غلط اقدام کیا انہوں نے معافی مانگی ہے، کچھ ڈراموں میں بھی مقدس رشتوں کی تذلیل کی گئی ہے۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی جانب سے ویڈیو ریکارڈنگ کا معاملہ سامنے آیا تھا ۔ دونوں اداکار مسجد میں ویڈیو ریکارڈکرنے پر معافی مانگ چکے ہیں جب کہ بلال سعید کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویڈیو سے مسجد والا حصہ بھی نکال دیا ہے۔