ساوتھ ایشین گیمز میں ڈوپنگ کرنے والے 3 پاکستانی ایتھلیٹس پر پابندی عائد

ایتھلیٹکس فیڈریشن حکام کی جانب سے اس پابندی کا باضابطہ اعلان سامنے آنا باقی ہے


Muhammad Yousuf Anjum August 12, 2020
اتھلیٹکس فیڈریشن حکام کی جانب سے اس پابندی کا باضابطہ اعلان سامنے آنا باقی ہے - فوٹو: فائل

ساوتھ ایشین گیمز میں ڈوپنگ کرنے والے تین پاکستانی ایتھلیٹس پر 4،4 سال کی پابندی لگادی گئی۔

ذرائع کے مطابق انتظامی کمیٹی اور واڈا کی جانب سے پاکستانی ایتھلیٹکس حکام سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو محبوب علی، محمد نعیم اور سمیع اللہ پر 4،4 سال کے لیے ایتھلیٹکس کی کسی بھی قسم کی سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی سے مطلع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایتھلیٹکس فیڈریشن حکام کی جانب سے ابھی اس پابندی کا باضابطہ اعلان سامنے آنا باقی ہے۔

واضح رہے محبوب اور محمد نعیم نے گولڈمیڈلز جیتے تھے جب کہ سمیع اللہ برانز میڈل پانے میں کامیاب ہوئے تھے، محبوب علی اور نعیم نے ریلے ریسز ٹیم کا حصہ بن کر برانز میڈل جیتے تھے، پابندی لگنے کے بعد ان ایتھلیٹس سے تمام میڈلز واپس لے لیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں