سیلفی کے شوق نے محمد حفیظ کو آئسولیٹ کرادیا

آل راﺅنڈر نے 90سالہ خاتون کیساتھ تصویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردیا تھا، پی سی بی

آل راﺅنڈر نے 90سالہ خاتون کیساتھ تصویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردیا تھا، پی سی بی. فوٹو:سوشل میڈیا

آل راﺅنڈر نے 90سالہ خاتون کیساتھ تصویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بائیو سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف وزری پر قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ کو آئسولیٹ کردیا گیا، پی سی بی حکام کے مطابق آل راﺅنڈر نے آج صبح ٹیم ہوٹل سے متصل گولف کورس میں 90 سالہ خاتون کیساتھ کے ساتھ تصویر بنوائی اور تصویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردیا تھا۔




پی سی بی کے مطابق محمد حفیظ نے 2 میٹر پر مشتمل سماجی فاصلے کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی، جس پر منیجمنٹ نے ٹیم ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد محمد حفیظ کو آئسولیشن کرنے کا فیصلہ کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ بدھ کی سہہ پہر لیا گیا تھا، جس کا رزلٹ جمعرات کو متوقع ہے، نتیجہ منفی آنے کے بعد ہی محمد حفیظ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرسکیں گے۔
Load Next Story