کوئٹہ میں دکان پر دستی بم حملے سے بچہ جاں بحق 6 زخمی

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی


Numainda Express August 13, 2020
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ کے بروری روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کے دکان پر دستی بم حملہ کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جب کہ 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بروری کے علاقے مائیکرو کے قریب واقع جنرل اسٹور میں مقامی لوگ خریداری کر رہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جب کہ 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |