نیب ہنگامہ آرائی 58 لیگی کارکن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزموں کی رہائی کے لیے ضمانت کی درخواستوں پرآج 13 اگست کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزموں کی رہائی کے لیے ضمانت کی درخواستوں پرآج 13 اگست کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ فوٹو : اسکرین گریب

لاہور کی مقامی عدالت نے نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں گرفتار تمام کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔



نیب آفس پرپتھراؤ،کار سرکار میں مداخلت اور نقص امن کے الزام میں گرفتار 58 ن لیگ کے کارکنوں کو گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزموں میں سابق رکن اسمبلی اور ٹک ٹاک سٹار بھی شامل ہیں۔


پولیس نے ملزموں سے تفتیش کیلئے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ ملزموں کے وکلا نے مخالفت کی اور اسے بلاجواز قرار دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی۔


جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزموں کی رہائی کے لیے ضمانت کی درخواستوں پرآج 13 اگست کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

Load Next Story