
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں شاہراہ فیصل، کارساز، گلشن اقبال، سوک سینٹر، ایم اے جناح روڈ، کھارادر، ٹاور، ماڑی پور، کریم آباد، لیاقت آباد، جیل روڈ، بہادرآباد، محمودآباد ، منظور کالونی اور بلوچ کالونی میں ٹھنڈی ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب شہر کے کئی علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔