عبد القادر ملا کی پھانسی کیخلاف جماعت اسلامی کا پاکستان میں احتجاج کا اعلان

عبدالقادر ملا کی پھانسی بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو لے ڈوبے گی، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک December 13, 2013
عبدالقادر ملا کی شہادت پر حکومت پاکستان کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے، حکومت کو اس معاملے پر شدید احتجاج کرنا چاہیئے تھا، منور حسن فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما عبدالقادر ملا کی پھانسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالقادر ملا کی پھانسی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو لے ڈوبے گی۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عبدالقادر ملا کی شہادت پر حکومت پاکستان کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے، حکومت کو اس معاملے پر شدید احتجاج کرنا چاہیئے تھا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز ملک بھر میں عبدالقادر ملا کی پھانسی کے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینیئر رہنما عبد القادر ملا کو 1971 میں پاکستان سے حمایت کی پاداش میں 2 روز قبل پھانسی دینے کا اعلان کیا تھا تاہم ملک میں کشیدہ حالات کے باعث پھانسی پر عمل درآمد روک دیا تھا جس پر گزشتہ روز عمل درآمد کرتے ہوئے عبدالقادر ملا کو پھانسی دے دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں