کراچی میں تیزرفتار مزدا اور رکشوں میں تصادم 2 افراد جاں بحق
حادثے کا ذمے دار ٹرک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ہے جو ویکسین لے کر جارہا تھا، پولیس
سہراب گوٹھ کے قریب پنجاب بس اڈے پر تیز رفتار مزدا ٹرک نے دو رکشوں اور شہریوں کو روند ڈالا حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
سچل تھانے کی حدود میں سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب واقع پنجاب بس اڈے کے سامنے تیز رفتار مزدا ٹرک نمبر X-68-AF ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بس اڈے پر کھڑے دو رکشوں اور شہریوں کو روندتا ہوا کچرا کنڈی میں چلا گیا ، حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
حادثے کے فوری بعد سیکڑوں افراد موقع پر جمع ہوگئے اور حادثے کے ذمے دار ٹرک کے ڈرائیور کو پکڑ لیا، اطلاع ملنے پر سچل تھانے کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ڈرائیور کو شہریوں کے چنگل سے چھڑا کر حراست میں لے لیا۔
پولیس نے جاں بحق و زخمی ہونے والے شخص کو ایدھی اور چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت 36 سالہ غلام مصطفیٰ ولد گل بیگ کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔ زخمی ہونے والے شخص نے اپنا نام 55 سالہ غلام مصطفیٰ ولد کالو خان بتایاہے۔
سچل تھانے کے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی منور نے بتایا کہ حادثے کا ذمے دار ٹرک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ہے جو ویکسین لے کر جارہا تھا، مزدا ٹرک کے ڈرائیور محمد سعید ولد بحرام خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔