ہم ہربین الاقوامی فورم پراسلاموفوبیا کے مسئلے کواٹھارہے ہیں شاہ محمود قریشی
بھارت میں آج مسلمان اقلیت محفوظ نہیں ہے، شاہ محمودق قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم ہربین الاقوامی فورم پراسلاموفوبیا کے مسئلے کواٹھارہے ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں آج مسلمان اقلیت محفوظ نہیں ہے، مسجد کوشہید کرکے مندربنانا قطعی طور پر درست نہیں، جذبات بھی مسلمانوں کے مجروح کرتے ہیں اورشہادتیں بھی مسلمانوں کی ہوتی ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مسلمانوں کو ہی گرفتارکیا گیا، ہیومین رائٹس واچ، ایمنیسٹی انٹرنیشنل اوردیگرانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ سیکیولر اسٹیٹ کو تو بھارت کی اس حکومت نے دفن کردیا ہے، آج بھارت میں ایک ہندو اسٹیٹ جنم لے رہی ہے، یہ اندرونی مسئلہ نہیں ہے یہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو حق حاصل ہے کہ اس معاملے کو اٹھائے، ہم نے کل بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کے ساتھ اس معاملے کواٹھایا اورپاکستان کی طرف سے ردعمل کا اظہارکیا، ہم ہرانٹرنیشنل فورم پراسلاموفوبیا کے مسئلے کواٹھا رہے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی کے گذشتہ اجلاس میں کی گئی تقریرمیں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا تذکرہ موجود ہے۔