ججز نظربندی کیس پرویزمشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

سیکیورٹی خدشات کے باعث پرویز مشرف عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، وکیل


ویب ڈیسک December 13, 2013
سیکیورٹی خدشات کے باعث پرویز مشرف عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، وکیل فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منطور کرلی۔

ججز نظربندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جسٹس عتیق الرحمان نے کی۔ سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ان کے موکل عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے جس کے باعث عدالت سے استدعا کی کہ سابق صدر پرویز مشرف کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، جسٹس عتیق الرحمان نے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں