
سوشل میڈیا صارفین بھارت نوازی پر بھڑک اٹھے، آئی سی سی کی جانب سے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے ایک خاکہ جاری کیا گیا ہے جس میں ویرات کوہلی سب سے نمایاں ہیں، بنگلادیش، یہاں تک کہ افغانستان کی نمائندگی بھی موجود ہے۔
🎨 @wearebeard and @illustrateddave
— ICC (@ICC) August 12, 2020
Dave Webb's illustration shows the many colours of the many countries in the ICC Men's @T20WorldCup. pic.twitter.com/Z0EJ06mO30
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عالمی نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم تو کیا پاکستان کا کوئی کھلاڑی نظر نہیں آ رہا، خاکہ منظر عام پر آنے کے بعد چند پاکستانی حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر یہ الزامات شد و مد کے ساتھ عائد کیے جا رہے ہیں کہ آئی سی سی بھارت کے زیرِ اثر ہے، کچھ لوگوں نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے آئی سی سی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بجائے انڈین کرکٹ کونسل ہی قرار دے ڈالا،کئی بھارتی صارفین بھی پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے رہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔