تحریک انصاف کاقومی اسمبلی میں مریم نواز کو یوتھ پروگرام کی چیرپرسن بنانے پراحتجاج
جماعت اسلامی اور شیخ رشید کیجانب سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما عبدالقادر ملا کیلئےدعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
KOBE:
قومی اسمبلی میں تحریک انصاف نے مریم نواز شریف کو وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی چیر پرسن بنانے پر سخت احتجاج کیا جبکہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما عبدالقادرملا کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین نے مریم نواز شریف کو وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی چیرپرسن بنانے پرشدید احتجاج کیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں افضال کا کہنا تھا کہ مریم نواز یوتھ لون کو چلانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں، کسی کی بیٹی ہونا جرم نہیں ہے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین کو اس معاملے پر مزید بولنے سے روک دیا۔
قبل ازیں جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما عبدالقادر ملا کی پھانسی پر شدید مذمت کی اور اسمبلی میں عبدالقادر ملا کے لئے دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔