سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1000 روپے کی کمی ہوگئی

فی تولہ سونا گھٹ کر119000روپے اور دس گرام سونا کم ہوکر 102023روپے کا ہوگیا


ویب ڈیسک August 13, 2020
عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24قیراط سونے کی قیمت 2ڈالر گھٹ کر 1931ڈالر کی سطح پرآگئی.۔ فوٹو، فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1000 روپے کمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں کمی کا رحجان جمعرات کو بھی برقرار رہا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1931 ڈالر ہوگئی، جب کہ پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1000 روپے اور 858 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 2 ہزار 23 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں