پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے دو دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں، انچارج سی ٹی ڈی علی رضا

دہشت گردوں کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں، انچارج سی ٹی ڈی علی رضا ۔ فوٹو: فائل

سی ٹی ڈی نے پولیس اہلکار اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث ایم کیوایم لندن کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

انچارج سی ٹی ڈی علی رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتارکرلئے ہیں، گرفتار دہشت گردوں میں محسن الرحمان اور بابر الدین شامل ہیں اور دونوں کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا کارکن گرفتار

انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں، اور ابتدائی تفتیشن میں دونوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے نے پاپوش نگر میں شاہد نامی پولیس اہلکار کو قتل کیا تھا، جب کہ خاتون اور پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد کو کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
Load Next Story