یوم آزادی کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہفتہ 15 اگست تک ہوگی، حکم نامہ


ویب ڈیسک August 13, 2020
ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو:فائل

حکومت سندھ نے یوم آزادی کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت سندھ نے یوم آزادی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، اور محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہفتہ 15 اگست تک ہوگی، پابندی کا اطلاق پولیس، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، صحافیوں، بزرگ، خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں پر نہیں ہوگا، جب کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں