سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی خدمات وفاق کو واپس کردیں
گریڈ 19 کے افسر ضیا الرحمان کو خیبر پختونخواہ حکومت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
سندھ حکومت نے گریڈ 19 کے افسر ضیا الرحمان کی خدمات وفاق کو واپس کردیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کو سندھ سے واپس بھیج دیا گیا ہے، اور حکومت سندھ نے 19 گریڈ کے افسر ضیاالرحمان کی خدمات وفاق کو واپس کردی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ حکومت کودی گئی خدمات واپس
ضیا الرحمان ڈپٹی کمشنر سینٹرل کراچی تعینات تھے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ضیا الرحمان کی خدمات واپس لینے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کردیا ہے، گریڈ 19 کے افسر ضیا الرحمان کو خیبر پختونخواہ حکومت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔