عمر گل نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیسٹ پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک سال کا بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرارپائے۔


ویب ڈیسک December 13, 2013
ایک روزہ میچوں کی کرکٹ میں سال 2013 کی بہترین پرفارمنس کا ایوارڈ سری لنکا کے وکٹ کیپر کمارسنگاکارا کے حصے میں آیا. فوٹو : اے ایف پی

پاکستان کے فاسٹ باؤلرعمر گل نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیسٹ پرفارمنس آف دی ایئر 2013 کا ایوارڈ جیت لیا۔


دبئی میں آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ایوارڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا، آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک سال کا بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرارپائے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار باؤلنگ کے باعث سال 2013 کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، انھیں یہ اعزاز جنوبی افریقا کے خلاف صرف 6 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر دیا گیا۔


ایک روزہ میچوں کی کرکٹ میں سال 2013 کی بہترین پرفارمنس کا ایوارڈ سری لنکا کے وکٹ کیپر کمارسنگاکارا کے حصے میں آیا جبکہ آئی سی سی اسپرٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی سری لنکا کے مہیلا جے وردنے کے نام رہا۔ ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں میں سال کے بہتری کھلاڑی کا قرعہ بھارت کے چیتیشور پجارا کے نام نکلا۔


آئی سی سی کی ایک روزہ میچوں کی بہترین خواتین کھلاڑی کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کے نام رہا جبکہ آئی سی سی ٹو ٹوئنٹی کی بہترین خواتین کھلاڑی انگلیڈ کی سارا ٹیلر قرار پائیں۔





تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں